جنرل عاصم منیر آرمی چیف مقرر، سمری ارسال
پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایڈوائس صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے۔ اب عمران خان کا امتحان ہے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے یا متنازع۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ صدر علوی کی بھی آزمائش ہے کہ وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کریں گے یا آئینی وقانونی ایڈوائس پر۔ بحیثیت افواج کےسپریم کمانڈرادارے کو سیاسی تنازعات سےمحفوظ رکھنا ان کا فرض ہے۔

