حکومت کا نامزد آرمی چیف کو ملازمت پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
حکومت نے جنرل عاصم منیر ملازمت پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ نے ری ٹین کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی ایکٹ کے تحت کسی افسر کی ریٹائرمنٹ کے وقت وزارت دفاع میں ایک اجازت کی درخواست آتی ہے،عاصم منیر نے بھی وزیردفاع میں درخواست دی جسے وزارت دفاع نے مسترد کر دیا اور انہیں ری ٹین کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزارت دفاع بے ایک سمری بنائی جس کی وفاقی کابینہ نے منظور کر لیا،اب صدر کی جانب سے سمری روکنے کی صورت میں عاصم منیر ۲۹نومبر کو ریٹائر نہیں ہوں گے۔
کابینہ نے فیصلے کی متفقہ منظوری دی ہے۔

