تعیناتی پرایوان صدر کاسرکاری ہینڈ آؤٹ جاری
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان پینتالیس منٹ ملاقات ہوئی جس میں اہم تعیناتیوں کی سمری پر مشاورت کی گئی ہے، اس حوالے سے ایوان صدر سے ساڑھے چھ سات بجے ایک ہینڈ آؤٹ (پریس ریلیز)جاری کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آئینی قانونی اور سیاسی امور زیر بحث آئے، آرمی چیف کی سمری کے حوالے سے تمام معاملات آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔
انہوں مزید تفصیلات میڈیا کو بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ ملاقات کے حوالے سے تفصیلات ایوان صدر سے آفیشل ہینڈ آؤٹ میں جاری کی جائیں گی،سب کچھ آئین و قانون کے مطابق ہو گا۔
دوسری جانب صدر عارف علوی جو ہنگامی دورے پر لاہور پہنچے تھے،وہاں عمران خان سے مشاورت کے بعد لاہور سے واپس روانہ ہو چکے ہیں۔

