پاکستان

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اتارنے کی اجازت ملے گی؟

نومبر 25, 2022

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اتارنے کی اجازت ملے گی؟

اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی اترے گا،جی ایچ کیو نے اجازت دے دی ہے توُ ڈی سی کون ہوتا ہے؟

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ اترنے کی اجازت دینے کی ایک اور درخواست دے دی گئی ہے جو علی نواز اعوان کی جانب سے دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے،انتظامیہ کی جانب سے درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔

ادھر پی ٹی آئی نے جلسے کے لئے سٹیج کا مقام فیض آباد سے رحمن آباد منتقل کر دیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں منتقلی کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے وزارت داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔وزیرِداخلہ کو لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیرِداخلہ نے حکام کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کی وفاق پر چڑھائی روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے،چیف سیکرٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم وفاق پر چڑھائی کے کسی منصوبے کا حصہ نہ بنے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے