راولپنڈی انتظامیہ کی تجویز،تحریک انصاف کے جلسے کا مقام پھر تبدیل
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا مقام ایک مرتبہ پھرتبدیل کر دیا گیا،پی ٹی آئی قیادت نے راولپنڈی انتظامیہ کی تجویز قبول کر لی۔
تفصیلات کے مطابق شمس آباد میں حساس عمارت کے بعد باعث اب مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور کے قریب ہوگا،علامہ اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی ہے۔
فیض آباد انٹرچینج پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی رستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تحریری حکم نامے کے باوجود اچانک جمعہ کی صبح راولپنڈی انتظامیہ نے شمس آباد کے مقام پر مرکزی اسٹیج کی تیاری کو روک دیا۔اور مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور کے قریب بنانے کی تجویز دی جسے مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد تسلیم کرلیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے جلسے کے انتظامات اور مقامی پارک میں مقام خیمہ بستی کا جائزہ لیا۔ایک جگہ پر 12 خیمے بنائے گئے ہیں جہاں پر 50 ہزار لوگ قیام کر سکتے ہیں۔خواتین کے لئے الگ خیمہ بنایا گیا ہے۔

