اہم خبریں

گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم

نومبر 28, 2022 < 1 min

گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے فوری آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جلد از جلد قانون سازی کرے اور کلب کے انتظامات سنبھالے۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کلب اور سی ڈی اے کے معاملات حل کرنے کے لیے ہم نے کمیٹی بنائی تھی، ایک اجلاس میں چائے کا خرچہ 4لاکھ 16 ہزار روپے آیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سنا ہے قائداعظم بھی اجلاسوں میں چائے بسکٹ نہیں دیتے تھے، سپریم کورٹ کے اجلاسوں میں کھانے پینے کا خرچ ہم خود کرتے ہیں۔

ممبر کمیٹی نے بتایا کہ کمیٹی سی ڈی اے کو 1880 ملین رقم کی ادائیگی کرنا چاہتی ہے۔

عدالت نے کہاکہ زمین لیز اور رقم کی ادائیگی پر متعلقہ اتھارٹی فیصلے کرے، ہم کچھ نہیں کریں گے، گن کلب قومی اثاثہ ہے جس کو صرف تحفظ دینا چاہتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے