مندی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی کا رجحان کا رجحان دیکھا جارہا ہے، کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور پہلے گھنٹے میں مارکیٹ 100 سے زائد کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ ایک سو انتیس پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 199 کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
جمعے کو سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا تھا اور مارکیٹ میں 8 سو زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

