متنازع ٹوئٹس کیس،سینیٹر اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازع ٹویٹس کیس سینیٹر اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
سینئر سول جج محمد بشیر نے اعظم سواتی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اعظم سواتی کی طرف سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
متنازع ٹوئٹس پر گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
بابر اعوان نے عدالت سے درخواست کی کہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نا کیا جائے جسے عدالت نے قبول کرلیا۔
عدالت نے اعظم سواتی 3 دسمبر تک مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظو ر کرلیا۔
دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی ملک بھر میں درج مقدمات اور تشدد کے خدشات کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے موقف اپنایا کہ میرے موکل اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہیں،ان کے خلاف پچاس مقدمات درج ہو چکے ہیں،درخواست ہے کہ سیکرٹری داخلہ سے ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل منگوائیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سیکرٹری داخلہ کا کنٹرول صوبائی آئی جیز پر کیسے ہوتا ہے؟عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ چیک کر کے بتائیں سیکرٹری داخلہ کا کنٹرول اس طرح ہے جیسے بتایا جا رہا ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعے تک ملتوی کر دی۔

