پاکستان

جھوٹے بیان حلفی پر پیش ہوں، عمران خان کو ٹرائل کے لیے نوٹس جاری

دسمبر 15, 2022

جھوٹے بیان حلفی پر پیش ہوں، عمران خان کو ٹرائل کے لیے نوٹس جاری

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے کی روشنی میں دائر فوجداری مقدمے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار دی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کیا۔

عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے تحریری فیصلے کے مطابق بادی النظر میں عمران خان کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ڈیکلریشن جھوٹا ہے اور وہ کرپٹ پریکٹیسز کے مرتکب ہوئے۔

آرڈر کے مطابق گوشواروں میں تحائف کی نہ تفصیلات اور نہ ہی فروخت سے حاصل رقم کے بارے میں بتایا گیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی شکایت سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نو جنوری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے عمران خان کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے