تعلقات میں بہتری، فرانس کا مراکش سے ویزہ پابندی اٹھانے کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteفرانس تقریباً ایک سال بعد مراکش کے باشندوں پر عائد ویزے کی پابندی ہٹانے جا رہا ہے جس کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹر نے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرائن کولونا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے مراکشی ہم منصب ناصر بوریتا کے رباط میں ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ’ہم نے اپنے مراکشی شراکت داروں کے ساتھ قونصلر تعلق بحال کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں۔‘
دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کافی عرصے سے تناؤ کا شکار تھے تاہم قطر میں فیفا ورلڈ کپ میں مدمقابل آنے کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ہے، اس میچ میں فرانس نے مراکش کو ہرایا تھا۔
بغیر کاغذات کے فرانس آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے حوالے سے عوامی دباؤ پر فرانس کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ الجزائر، مراکش اور تیونس کے شہریوں کو دیے جانے والے ویزوں کی تعداد کم کر دے گا کیونکہ شمالی افریقہ کے کچھ ممالک نے غیرقانونی طور پر فرانس والے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا۔
فوری طور یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ آیا فرانس اس کے بدلے میں مراکش سے کچھ لے گا یا نہیں۔
اس حوالے سے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بورتیا کا کہنا ہے کہ فرانس نے پابندی ختم کرنے کا فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا ہے جبکہ پابندی لگانے کا فیصلہ بھی اس کی جانب سے یکطرفہ طور پر کیا گیا تھا۔