پاکستان

بنوں کینٹ میں کرفیو، عسکریت پسندوں سے مذاکرات میں ڈیڈلاک

دسمبر 19, 2022

بنوں کینٹ میں کرفیو، عسکریت پسندوں سے مذاکرات میں ڈیڈلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی جیل میں عسکریت پسند قیدیوں کے ہاتھوں یرغمال اہلکاروں کو 24 گھنٹے بعد بھی نہ چھڑایا جا سکا اور علاقے میں فوج کا لگایا گیا کرفیو نافذ ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق یرغمال اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہو سکے۔

عسکریت پسندوں نے ضلع بنوں کے حراستی مرکز میں اتوار سے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر رکھا ہے اور حکومت سے افغانستان تک فضائی رسائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ضلع بنوں کے کینٹ میں اتوار کو سہ پہر کے بعد صورتحال اس وقت بگڑی جب سی ٹی ڈی کے حراستی مرکز میں زیر تفتیش دہشت گردوں نے اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر ان کو یرغمال بنایا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے