اہم خبریں متفرق خبریں

دکاندار لیک گیس سلنڈر کو باہر لے آیا، 12 جھلس کر ہلاک

دسمبر 20, 2022 < 1 min

دکاندار لیک گیس سلنڈر کو باہر لے آیا، 12 جھلس کر ہلاک

Reading Time: < 1 minute

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گیس سلنڈر کی لیکج کے بعد آگ لگنے سے 12 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کو عینی شاہدین نے بتایا کہ حب شہر میں گیس سلنڈر کی ایک دکان کے مالک کی غفلت سے افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔

گیس سلنڈر کی دکان کے مالک نے لیک ہونے والے ایک سلنڈر کو باہر رکھ دیا جس میں آگ بھڑک اٹھی اور قریب موجود افراد لپیٹ میں آ گئے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد کاسی نے واقعے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

لسبیلہ اور حب میں برن سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں کو آگ سے جھلسنے کے علاج کے لیے کراچی بھجوایا گیا۔

بیشتر ہلاکتیں کراچی کی جانب سفر کے دوران ہوئیں جبکہ دوران علاج بھی بعض افراد نے دم توڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہوٹل، پانچ دکانیں اور 20 سے زائد موٹر سائیکل بھی آگ کی وجہ سے تباہ ہو گئیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے