اسلام آباد ہائیکورٹ: مبشر لقمان کو سنائی گئی قید کی سزا معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو مقامی عدالت کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں سُنائی گئی دو برس قید کی سزا معطل کر دی ہے۔
مبشر لقمان کے خلاف یہ مقدمہ سنہ 2014 میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر چڑھ کر ن لیگی رہنما دانیال عزیز کے والد کے بارے میں ہتک آمیز بیان دینے پر درج کیا گیا تھا۔
ہائیکورٹ نے سزا معطل کرتے ہوئے دوسرے فریق کو نوٹس جاری کیے ہیں.

