جنرل باجوہ کو گالیوں والی ٹویٹس، اعظم سواتی کی ضمانت مسترد
اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے متنازع ٹویٹس کے مقدمے میں تحریک انصاف کےسینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی ہے۔
بدھ کو سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔
درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
اعظم سواتی کو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گالیاں دینے پر گرفتار کیا گیا تھا.
19 دسمبر کو بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
کوئٹہ کی کچلاک پولیس نے اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے کوئٹہ منتقل کیا تھا۔
15 دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے بھی ان پر درج مقدمات کرنے کا حکم دیا تھا اور مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی تھی۔
27 نومبر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد میں واقع فارم ہاؤس سے دوبارہ گرفتار کیا تھا۔
پہلی مرتبہ سینیٹر اعظم سواتی کو ’متنازع ٹویٹس‘ کیس میں 13 اکتوبر کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کیا تھا۔

