عالمی خبریں

طالبان کا لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ افسوسناک، واپس لیں: سعودی عرب

دسمبر 21, 2022 < 1 min

طالبان کا لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ افسوسناک، واپس لیں: سعودی عرب

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ کابل میں خواتین کی اعلی تعلیم پرعائد پابندی کا فیصلہ واپس لیں.

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بدھ کو وزارت خارجہ نے ایک بیان میں طالبان کے فیصلے پر حیرت اورافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ’ تمام مسلم ممالک کو بھی اس پرحیرت ہے۔‘

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’یہ فیصلہ افغان خواتین کے جائز شرعی حقوق کے بھی منافی ہے۔ ان حقوق میں تعلیم کا حق سرفہرست ہے جس کی بدولت خواتین اپنے ملک اورعوام کی خوشحالی، ترقی اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں. ‘

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند کرنے پرافغان حکومت کی مذمت کی ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے ایک بیان میں افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’افغان حکومت کے فیصلے پراسلامی تعاون تنظیم کو تشویش ہے۔ سیکریٹری جنرل اوران کے ایلچی برائے افغانستان کئی بارافغان حکام کو اس جیسے فیصلوں کے نتائج سے خبردار کرچکے ہیں.‘

’سیکریٹری جنرل کے ایلچی برائے افغانستان نے رواں برس نومبر میں دورہ کابل کے موقع پربھی یہ انتباہی پیغام پہنچایا تھا.‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے