بنوں آپریشن میں تین ایس ایس جی کمانڈو جان سے گئے: وزیر دفاع
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں یرغمالیوں کو رہا کرنے کے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوج کی سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ایک اور جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ اس آپریشن میں ایس ایس جی کی تین شہادتیں ہوئیں جبکہ چار یرغمالی بھی جان سے گئے۔
وزیر دفاع کے مطابق آپریشن کے دوران 11 اہلکار زخمی ہوئے جن میں دو افسران بھی شامل ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 19 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 12 کو حراست میں لیا گیا۔
Array