اہم خبریں متفرق خبریں

افریقہ کی مالدار ترین عورت ازابیل نے دولت کیسے اکھٹی کی؟

دسمبر 28, 2022 < 1 min

افریقہ کی مالدار ترین عورت ازابیل نے دولت کیسے اکھٹی کی؟

Reading Time: < 1 minute

افریقی ملک انگولا کی سپریم کورٹ نے سابق صدر کی بیٹی ازابیل ڈوس سانتوس کے پاس موجود تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں کو "احتیاطا” ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

پرتگال کی لوسا نیوز ایجنسی کے مطابق ازابیل سانتوس براعظم افریقہ کی امیر ترین خاتون سمجھی جاتی ہیں۔

انگولا کی سپریم کورٹ کی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ حکام کے پاس ازابیل کے مبینہ غبن اور منی لانڈرنگ کے ثبوت موجود ہیں۔

عدالت نے تمام بینکنگ اداروں میں سانتوس کی موجود رقم کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔

لوسا کے مطابق ضبطی میں انگولا کی کمپنی ایمبالوڈرو میں ازابیل کے تمام حصص کے ساتھ کیپ ورد کی ٹیلی کام کمپنی یونیٹیل ٹی اور یونیٹیل ایس ٹی پی کے سو فیصد حصص بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ موزمبیق کے ٹیلی کام ایم سٹار اور اپ سٹار کمیونیکاس میں اس کے کل 70 فیصد حصص بھی ضبط کر لیے جائیں۔

ڈوس سانتوس کو برسوں سے بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

سنہ 2019 میں انگولا کی سپریم کورٹ نے ان کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا جس میں مبینہ طور پر ان کمپنیوں کو ریاستی فنڈز فراہم کیے گئے۔

ازابیل کے والد کے دور حکومت میں اُن کے نام سے تیل کی بڑی کمپنی سونانگول میں سرکاری فنڈز سے سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

ازابیل سانتوس اب لندن میں مقیم ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے