کھیل

سرفراز احمد کی سینچری، پاکستان شکست سے ایک بار پھر بچ گیا

جنوری 6, 2023 2 min

سرفراز احمد کی سینچری، پاکستان شکست سے ایک بار پھر بچ گیا

Reading Time: 2 minutes

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ اختتامی لمحات میں سنسنی خیزی لیے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ۔

میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے ساتھ دو میچوں کی سیریز بھی ڈرا ہوگئی۔

جب امپائر نے میچ کم روشنی کے سبب دو اوورز پہلے ختم کیا تو پاکستان نے نو وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے شاندار سینچری سکور کرکے نہ صرف میچ بچانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ پاکستان کی جیت کی امیدوں کو بھی روشن رکھا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں سرفراز 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دی گئی 319 رنز کے چیلینجنگ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو شروع ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
چوتھے دن کھیل کے آخری سیشن میں صفر رنز پر پاکستان کی دو وکٹیں گر گئی تھی۔

جمعے کو پاکستان نے کھیل کا آغاز بغیر کوئی سکور کے دو وکٹوں کے نقصان پر کیا۔
دن کے پہلے سیشن میں پاکستان کو پہلا نقصان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 35 رنز کے مجموعی سکور پر 12 رنز بنا کر اش سودھی کا شکار بنے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 77 رنز پر گری جب بابر اعظم کو 27 رنز کے انفرادی سکور پر بریس ویل نے پویلین بھیج دیا۔

شان مسعود 35 رنز بنا کر جب پویلین لوٹ گئے تو پاکستان کا سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تھا اور لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ آسانی سے ٹیسٹ میچ جیت جائے گا۔

اس وقت وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور سعود شکیل نیوزی لینڈ باؤلنگ اٹیک کے سامنے بند باندھنے میں کامیاب ہوئے اور چھٹی وکٹ کے لیے 123 رنز کی پارٹنرشب قائم کی۔

سعودی شکیل 32 رنز بناکر بریس ویل کا شکار بنے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 274 رنز کے سکور پر گری جب آغا سلمان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے