اہم خبریں متفرق خبریں

مہنگائی کی لہر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان

جنوری 29, 2023 < 1 min

مہنگائی کی لہر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔

نئی قیمتیں فوری طور پر لاگو ہوں گی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے گزشتہ چار ماہ میں ایک مرتبہ بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔‘

انہوں نے اعلان کیا کہ ’نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 249 روپے 80 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ، مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر ہوں گے۔‘

پاکستان میں صارفین گزشتہ دو روز سے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی شکایت کر رہے تھے۔

ملک کے کئی شہروں میں پیٹرول سیٹشنز نے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند کر دی تھی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت نہیں، قیمتیں بڑھنے کی افواہوں کے باعث مصنوعی قلت ذخیرہ اندوزی کے ذریعے پیدا کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’افواہیں تھیں کہ 80 روپے فی لیٹر اضافہ ہو گا جس کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم کے مشورے سے فیصلہ کیا کہ فوری طور پر 35 روپے اضافے کا اعلان کیا جائے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے