عالمی خبریں

ترکیہ اور شام میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار، دبے افراد کی مدد کے لیے آوازیں

فروری 7, 2023 2 min

ترکیہ اور شام میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار، دبے افراد کی مدد کے لیے آوازیں

Reading Time: 2 minutes

ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہی سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پیر اور منگل کی شب ملبے تلے دبے افراد کی چیخیں سنی گئیں جبکہ رشتہ دار اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے کے لیے آبدیدہ تھے۔

دونوں ممالک میں پیر کی علی الصبح آنے والے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب میں واقع صوبے غازی انٹپ کا علاقہ نرداگی تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 18 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں زمین بوس ہوئیں، ہسپتال تباہ ہوئے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

شدید سردی نے بھی سرچ آپریشن میں رکاوٹ ڈالی۔

شام میں ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں.

ترکیہ کے جنوبی صوبے حاطے میں ملبے تلے دبے ایک خاتون مدد کے لیے پکار رہی تھیں۔ قریب ہی ایک بچے کی لاش بھی پڑی ہوئی تھی۔

بارش میں روتے ہوئے ایک مقامی رہائشی دینیز کا کہنا تھا کہ لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ آوازیں دے رہے ہیں، لیکن کوئی نہیں آ رہا، ہم تباہ ہوگئے ہیں، ہم تباہ ہوگئے ہیں۔ میرے اللہ۔۔ وہ مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بچاؤ لیکن ہم نہیں بچا پا رہے۔ ہم ان کو کیسے بچائیں گے؟ ہم نے یہاں صبح سے کسی کو دیکھا۔‘

ترکیہ کے سرکای ٹی وی کے مطابق زلزلے سے 10 صوبے متاثر ہوئے۔

ابتدائی زلزلے کے بعد ایک سو سے زیادہ آفٹر شاکس آئے جبکہ دن کے وقت ہی سات اعشاریہ سات شدت کا ایک جھٹکا بھی آیا جس سے ریسکیو کی کوششوں میں خلل پیدا ہوا۔

یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز (ای ایم ایس سی) نے کہا ہے کہ دوسرے بڑے زلزلے کا مرکز ضلع قاہرمان ماراش سے67 کلومیٹر پر تھا جس کی گہرائی 2 کلومیٹر ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے