عالمی خبریں

امریکہ میں ایک اور اُڑن طشتری کی پرواز، جیٹ فائٹر نے مار گرایا

فروری 12, 2023 < 1 min

امریکہ میں ایک اور اُڑن طشتری کی پرواز، جیٹ فائٹر نے مار گرایا

Reading Time: < 1 minute

امریکی ایف 22 جنگی طیارے نے کینیڈا کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والی ایک ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ ملک کے شمالی علاقے یوکون میں ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے جس کا ملبہ کینیڈا کی افواج نکالیں گی اور وہی اس کا جائزہ لیں گی۔

گزشتہ دو روز میں امریکی جنگی طیاروں کی ناقابل شناخت اشیا کو مار گرانے کی یہ دوسری کارروائی ہے۔

سنیچر کو ایف 22 جنگی طیارے نے ریاست الاسکا کی فضائی حدود میں موجود ناقابل شناخت اڑنے والی شے (یو ایف او) کو مار گرایا تھا۔ اس کے متعلق امریکی حکام نے کہا تھا کہ یہ ایک چھوٹی گاڑی کے سائز کے برابر تھی۔

کینیڈا کی وزیر دفاع انیتا انند نے بتایا کہ سلینڈر نما شے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہی تھی اور فضائی ٹریفک کے لیے خطرے کا باعث تھی۔

دوسری جانب امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ نارتھ امریکن ایروسپیس کمانڈ (این او آر اے ڈی) نے الاسکا کے اوپر اڑتی ہوئی اس شے کا کھوج لگایا تھا۔

پینٹاگون نے کہا امریکی جنگی طیاروں نے کینیڈا کی فضائی حدود میں داخل ہوتی ہوئی اس شے کو مانیٹر کیا جس کے بعد کینیڈا کے سی ایف 18 اور سی پی 140 طیارے بھی کارروائی میں شامل ہوئے۔

پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے بیان میں کہا کہ ’امریکہ اور کینیڈا کے حکام کے درمیان کوآرڈینیشن کے بعد امریکی ایف 22 طیارے نے ایم 9ایکس میزائل کے ذریعے کینیڈا کی حدود میں شے کو مار گرایا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے