عالمی خبریں

زلزلے سے ہلاکتیں 28 ہزار، ترکیہ میں متاثرین سے لوٹ مار

فروری 12, 2023 < 1 min

زلزلے سے ہلاکتیں 28 ہزار، ترکیہ میں متاثرین سے لوٹ مار

Reading Time: < 1 minute

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے.

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کے حوالے سے اُمیدیں دم توڑ رہی ہیں. رپورٹرز متاثرہ علاقوں سے زخمیوں اور بچ جانے والوں کی المناک کہانیاں دنیا بھر میں پڑھنے، دیکھنے اور سننے والوں تک پہنچا رہے ہیں جن میں زندگی کی بے ثباتی نمایاں ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں ہفتہ بعد بھی معصوم بچوں کو ملبے سے زندہ نکالتے دکھایا جا رہا ہے.

ادھر ترکیہ کے متاثرہ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی شکایات بھی بڑھ رہی ہیں.

سرکاری نیوز ایجنسی انادولو نے بتایا کہ ترک حکام نے لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

عرب نیوز کو ایک متاثرہ شہری بارس یاپر نے بتایا کہ ’کچھ دنوں سے لوٹ مار کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ سیکورٹی خدشات بھی ہیں کیونکہ لٹیرے افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے