عالمی خبریں

زلزلے سے 70 لاکھ بچے متاثر، ’ہلاکتوں کی اصل تعداد خوفناک ہوگی‘: اقوام متحدہ

فروری 14, 2023 < 1 min

زلزلے سے 70 لاکھ بچے متاثر، ’ہلاکتوں کی اصل تعداد خوفناک ہوگی‘: اقوام متحدہ

Reading Time: < 1 minute

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے 70 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ترجمان جمیز ایلڈر نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ترکیہ کے زلزلے سے متاثر ہونے والے 10 صوبوں میں بچوں کی کل تعداد 46 لاکھ ہیں جب کہ شام میں 25 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔

یونیسف ترجمان کی گفتگو ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ترکیہ اور شام میں ریسکیو ٹیمیں بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے آپریشنز میں سمیٹ رہے ہیں۔ زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکیہ میں زلزلہ:’منگیتر کی قمیص ہے، یادیں ہیں اور انتظار ہے‘

ایلڈر کا کہنا ہے کہ ’یونیسف کو خدشہ ہے کہ کئی ہزار بچے ہلاک ہوچکے ہوں گے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ گو کہ ہلاکتوں کی تعداد اصل تعداد معلوم نہیں ہوئی ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ تعداد میں اضافہ ہوگا۔

ان کے مطابق ہلاکتوں کی ختمی تعداد بہت زیادہ ہوگی۔
جمیز ایلڈر کا کہنا ہے کہ تباہی اور ہر وقت ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں یہ واضح ہے کہ ہزاروں بچے اس ہلاکت خیز زلزلے میں اپنے والدین کے محروم ہوئے ہوں گے۔ ’ہلاکتوں کی اصل تعداد خوفناک ہوگی‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے