اہم خبریں متفرق خبریں

پیٹرول مہنگا کر کے ڈالر کے مقابلے میں، پاکستانی غریب تباہ

فروری 16, 2023 2 min

پیٹرول مہنگا کر کے ڈالر کے مقابلے میں، پاکستانی غریب تباہ

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کی شرائط کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج 16 فروری سے ہوگیا.

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرل کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روہے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہوگئی ہے۔

حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ فنڈ کے معطل شدہ پروگرام کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری ہے۔

آئی ایم ایف نے نویں جائزہ اجلاس کے دوران آئی ایم ایف پروگرام کے قسط کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کا مطالبہ کیا تھا جن میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریونیو اکھٹا کرنے کے لیے مختلف ٹیکس اقدامات شامل ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کر دیا تھا جس کے تحت 170 ارب ریونیو جمع کرنے کے لیے اقدامات تجویز کی گئی ہے۔

بل کے تحت مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے منی بجٹ سے پہلے جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق جنرل سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے