اہم خبریں متفرق خبریں

اسلام آباد پولیس نے جعلی مقابلے میں کون سے دو ملزمان کو ہلاک کیا؟

فروری 16, 2023 < 1 min

اسلام آباد پولیس نے جعلی مقابلے میں کون سے دو ملزمان کو ہلاک کیا؟

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکٹر ڈی بارہ میں ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جعلی پولیس مقابلہ تھا اور ملزمان پہلے سے حراست میں تھے۔

جمعرات کی صبح ایک بیان میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ ناکے پر فائرنگ میں پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کی وجہ سے محفوظ رہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق زخمی حملہ آوروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے جن شناخت کا عمل جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی کے پیش نظر خصوصی ناکے لگائے گئے تھے۔

پولیس دعوے کے مطابق تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی تھی کہ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

دریں اثنا پولیس میں موجود ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ دونوں ملزمان پہلے سے حراست میں تھے اور اُن پر شبہ تھا کہ وہ ایف نائن پارک میں لڑکی سے ریپ کے واقعے میں ملوث ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے