عالمی خبریں

انڈیا میں دفاعی نمائش، روس پیچھے امریکہ بمبار طیاروں کے ساتھ آگے

فروری 18, 2023 < 1 min

انڈیا میں دفاعی نمائش، روس پیچھے امریکہ بمبار طیاروں کے ساتھ آگے

Reading Time: < 1 minute

امریکہ اپنا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 رواں ہفتے پہلی بار ایف سولہ سپر ہارنٹس اور بی ون بی بمبار طیاروں کے ساتھ انڈیا لایا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح واشنگٹن نئی دہلی کو اپنے روایتی فوجی سپلائر روس سے دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈیا اپنی فضائی طاقت کو بڑھانے کے لیے اپنے بڑے سوویت دور کے لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو جدید بنانے کے لیے بے چین ہے۔

انڈیا میں حکام یوکرین کی جنگ کی وجہ سے روسی سپلائی میں تاخیر سے پریشان ہیں اور اُن کو مغرب کی طرف سے ماسکو سے دوری کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔

بنگلورو میں ایک ہفتہ طویل ایرو انڈیا شو میں امریکی وفد نے شرکت کی۔ شو کی 27 سالہ تاریخ میں رواں سال سب سے بڑا ایونٹ رہا۔

شو میں ایف 35 اور بی ون بی بمبار طیارے کی شرکت دفاعی شعبے میں امریکہ اور انڈیا کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔

دوسری طرف روس جو طویل عرصے سے انڈیا کو ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اس کی شو میں موجودگی برائے نام تھی۔

شو میں روس کے سرکاری ہتھیاروں کے برآمد کنندہ روسوبورو نے یونائیٹڈ ایئر کرافٹ اور الماز انٹی کے ساتھ ایک مشترکہ سٹال لگایا تھا، جس میں طیاروں، ٹرکوں، ریڈاروں اور ٹینکوں کے چھوٹے ماڈلز کی نمائش کی گئی تھی۔

شو کے پچھلے ایڈیشنز میں روسی کمپنی کے سٹالز کو زیادہ مرکزی حیثیت حاصل رہی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے