کھیل

انگلش ٹیم کے دو 78 سالہ بولرز مکمل فارم میں، نیوزی لینڈ 126 پر آؤٹ

فروری 19, 2023 2 min

انگلش ٹیم کے دو 78 سالہ بولرز مکمل فارم میں، نیوزی لینڈ 126 پر آؤٹ

Reading Time: 2 minutes

انگلینڈ کے عمر رسیدہ بولرز نے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ لائن کو تباہ کر کے دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا ہے۔

جیمز اینڈرسن 40 اور سٹیورٹ براڈ 38 برس کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور دونوں نے پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کے 12 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

یہ دونوں بولرز مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلیش ٹیم نے برق رفتار بلے بازی کے بعد اپنی شاندار بولنگ سے بھی کیویز کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور پہلا ٹیسٹ میچ 267 رنز سے جیت لیا۔

اتوار کو نیوزی لینڈ کے ماؤنٹ منگنوئی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ کے چوتھے روز کے ابتدائی سیشن میں ہی ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے چوتھی اننگز میں 394 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹٰیم 126 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولرز سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے دوسری اننگز میں چار، چار کیوی بلے باز آؤٹ کیے۔
انگلینڈ نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلش بلے باز ہیری بروک کو دونوں اننگز میں نصف سینچریاں سکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 89 اور 54 رنز کی اننگز کھیلیں۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی تھی۔ انگلش ٹیم نے صرف 58 اوورز میں برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے یہ رنز سکور کیے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 306 رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 374 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے بولر جمیز اینڈرسن نے میچ میں سات جبکہ سٹورٹ براڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے