عالمی خبریں

خطرات بڑھ گئے، لندن میں فارسی زبان کے ایرانی چینل کا دفتر بند

فروری 19, 2023 < 1 min

خطرات بڑھ گئے، لندن میں فارسی زبان کے ایرانی چینل کا دفتر بند

Reading Time: < 1 minute

لندن میں قائم فارسی زبان کے ایک ٹیلی ویژن چینل کو لاحق خطرات کے باعث دفتر بند کرنا پڑا ہے۔

ٹی وی چینل نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ میں مقیم متعدد افراد کے خلاف ایران کی طرف سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پولیس کے مشورے پر اپنے دفاتر بند کرنے پر مجبور ہیں۔

ٹی وی سٹیشن نے کہا کہ ’ایران کی طرف سے ریاستی پشت پناہی والے خطرات میں نمایاں اضافے اور میٹروپولیٹن پولیس کے مشورے کے بعد ایران انٹرنیشنل نے ہچکچاتے ہوئے اپنے لندن کے سٹوڈیوز کو بند کرتے ہوئے اپنی نشریات کو واشنگٹن ڈی سی منتقل کر دیا ہے۔‘

سٹیشن نے بیان میں کہا کہ نشریات وہ بلا تعطل جاری رہیں گی اور ٹی وی چینل کام کرتا رہے گا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ اقدام اُس واقعے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے جب پولیس نے 30 سالہ آسٹرین شہری کو مبینہ طور پر ’دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے یا اس کی تیاری کرنے والے شخص کے لیے مفید معلومات اکٹھا کرنے‘ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ٹی وی سٹیشن نے کہا کہ ’خطرات اس حد تک بڑھ گئے تھے کہ یہ محسوس کیا گیا کہ چینل کے عملے، ملازمین اور عام لوگوں کی حفاظت کرنا اب ممکن نہیں رہا۔‘

خیال رہے کہ ایران میں حکومت مخالف احتجاج اور اس کے حامیوں کو کچلنے کے لیے سرکاری مشینری سرگرم ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے