اہم خبریں متفرق خبریں

جسٹس مظاہر نقوی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کر کے استعفیٰ دیں: مریم نواز

فروری 19, 2023 < 1 min

جسٹس مظاہر نقوی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کر کے استعفیٰ دیں: مریم نواز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے حامی جج استعفی دیں.

اتوار راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی سے کہا کہ وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کر کے عہدہ چھوڑ دیں.

ورکز کنونشن میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ جب شاہد خاقان عباسی سٹیج پر آئے تو مریم نواز نے انہیں اپنی نشست پر بٹھایا۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جو عوام کو اب جیلیں بھرنے کا کہہ رہا ہے، چار سال جیبیں بھرتا رہا۔‘

’نئی اسٹبیلشمنٹ نے پچھلی جنرل فیض کی اسٹیبلشمنٹ سے سبق سیکھا اور اسے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔اب اسٹیبلشمںٹ کے کندھے نہیں ہیں تو یہ عدلیہ کے کندھوں پر آنا چاہتا ہے۔‘

’ہم عمران خان اور مہنگائی کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’مشکلات کوئی پیدا کرتا ہے۔ نواز شریف ان مشکلات کو ٹھیک کرتا ہے تو اسے دیس نکالا دے دیا جاتا ہے۔ میرا سوال یہی ہے اسے بار بار کیوں باہر جانا پڑتا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے