توشہ خانہ کے تحائف سے مال بنایا، عمران خان کو نیب کا نوٹس جاری
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں احتساب کے قومی محکمے(نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کے تحائف رکھنے کی انکوائری میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
منگل کو نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں عمران خان کو نو مارچ کو دن ڈھائی بجے نیب کے اسلام آباد جی سکس میلوڈی میں قائم دفتر میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔
نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد فیصل قریشی کے دستخط سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’آپ نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ریاستی تحائف کو بیچ کر فائدہ حاصل کیا۔‘
نوٹس میں گھڑیوں سمیت توشہ خانہ سے حاصل کیے گئے سات تحائف کا ذکر کیا گیا ہے۔
نوٹس کے مطابق عمران خان نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔
Array