کھیل

’بیلن ڈی اور‘ کس کا؟ لیونل میسی اور کیلن مباپے مدمقابل

فروری 26, 2023 < 1 min

’بیلن ڈی اور‘ کس کا؟ لیونل میسی اور کیلن مباپے مدمقابل

Reading Time: < 1 minute

فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد اب فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھی کھلاڑی لیونل میسی اور کیلن مباپے پیر کو 2022 کے بہترین فیفا مینز پلیئر کے انعام کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

’بیلن ڈی اور‘ نامی اس ٹائٹل کے دیگر دعویداروں میں کریم بینزیما شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک اور گولڈن بُوٹ حاصل کر کے فرانس کے کیلن مباپے نے تاریخ رقم کی تھی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایوارڈ کی یہ تقریب پیرس میں ہوتی ہے۔

ارجنٹائن کو ورلڈ کپ جتوانے والے میسی اس ایوارڈ کے لیے فرانس کے مباپے پر برتری حاصل کیے دکھائی دیتے ہیں۔
میسی نے سات بار ’بیلن ڈی اور‘ جیتا ہے۔

ایوارڈ جیتنے والی جیوری میں ہر ملک کی قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ کے ساتھ اُس ملک سے ایک صحافی شامل ہوتا ہے جبکہ شائقین بھی ووٹ کر سکتے ہیں۔

فرانس کے مباپے گزشتہ برس قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ میں تین گول سکور کر کے ہیٹ کرنے والے دوسرے فٹبالر بنے۔ اس کے قبل سنہ 1966 میں جیوف ہرسٹ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

مباپے کے تین گول سکور کرنے کے بعد ارجنٹائن کے ساتھ میچ برابری پر ختم ہوا تاہم پینلٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو شکست ہو گئی تھی۔

کیلن مباپے اب 24 برس کے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں آٹھ گول سکور کیے۔ وہ اس وقت لیونل میسی کے ہمراہ پیرس سینٹ جرمین کے بہترین کھلاڑی ہیں۔
وہ فٹبال لیگ ون کے ٹاپ سکورر بھی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے