کھیل

جنسی زیادتی کے الزام میں مراکشی فُٹ بالر اشرف حکیمی پر مقدمہ درج

مارچ 3, 2023 < 1 min

جنسی زیادتی کے الزام میں مراکشی فُٹ بالر اشرف حکیمی پر مقدمہ درج

Reading Time: < 1 minute

فرانس میں مراکش کی فُٹ بال ٹیم کے کھلاڑی اشرف حکیمی کے خلاف 24 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے جمعے کو مراکش اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے لیے کھیلنے والے ڈیفینڈر اشرف حکیمی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

مراکشی فُٹ بالر سے جمعرات کو پیرس میں فرانسیسی تفیتیش کاروں نے جنسی زیادتی کے الزامات لگنے کے بعد پوچھ گچھ بھی کی تھی اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ اسی کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

چوبیس سالہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اشرف حکیمی نے پچھلے اتوار کو انہیں اپنے گھر لے جانے کے لیے پیسے دیے تھے اور اس وقت پیرس میں واقعے گھر میں فٹ بالر کے بیوی اور بچے موجود نہیں تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے