اہم خبریں متفرق خبریں

سیاست دانوں سے ملاقات ممکن نہیں، جنرل عاصم منیر کا عمران خان کو جواب

مارچ 8, 2023 < 1 min

سیاست دانوں سے ملاقات ممکن نہیں، جنرل عاصم منیر کا عمران خان کو جواب

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ سیاست دانوں سے ملاقات نہیں کریں گے۔

جیو نیوز کے تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے پیر کی رات ان سے ملاقات کرنے والے تاجروں کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے انہیں ملاقات کے لیے پیغام بھیجا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جنرل عاصم نے (عمران کے پیغام کا) جواب دیتے ہوئے کہا کہ بطور آرمی چیف سیاستدانوں سے ملنا ان کا کام نہیں۔

جنرل عاصم نے زور دے کر کہا کہ فوج نہ تو سیاست میں مداخلت کرے گی اور نہ ہی اس میں کوئی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور سیاسی قیادت کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن حامد میر نے کہا کہ صدر عارف علوی نے جنرل عاصم منیر اور عمران خان کے درمیان ملاقات کرانے کی کوشش کی۔

حامد میر نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے صدر کو بتایا کہ وہ سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے