اہم خبریں متفرق خبریں

عدالتی فیصلہ، غیر یقینی اور افواہیں، پاکستان میں ڈالر مزید مہنگا

اپریل 4, 2023

عدالتی فیصلہ، غیر یقینی اور افواہیں، پاکستان میں ڈالر مزید مہنگا

پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 2 روپے 25 پیسے کے اضافے کے ساتھ 287.29 پر پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288.50 روپے کی سطح پر ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آمدنی اور اخراجات میں بڑھتا فرق اور ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل کا اثر ملکی کرنسی پر دباؤ کا باعث بن رہا ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے قسط میں تاخیر بھی مارکیٹ کو متاثر کررہی ہے۔

ملک میں عدم استحکام اور سیاسی غیریقینی کے دوران سپریم کورٹ کے پنجاب میں الیکشن کرانے کے فیصلے نے بھی پاکستانی کرنسی پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ایکسچنج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری ظفر پراچہ کے مطابق ’ملک میں سیاسی ہلچل اور ایمرجنسی سمیت دیگر افواہوں کا اثر کل سے مارکیٹ میں نظر آرہا ہے۔ آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے روپے پر دباؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے