جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپسی کی حکومتی درخواست، فیصلہ محفوظ
Reading Time: < 1 minuteجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں آنے والے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عمران خان کے دور میں دائر غیر معمولی دوسری نظر ثانی درخواست کی واپسی کے لیے موجودہ حکومتی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
پیر کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں سماعت کی۔ اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریو واپس لینے کے لیے ان چیمبر سماعت تھی، سماعت ان چیمبر ہوئی۔
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہماری استدعا تھی دوسری نظرثانی یا کیوریٹو ریو کی ہمارے آئین میں کوئی گنجائش نہیں، انڈیا میں کیوریٹو ریو کے لیے باقاعدہ فیصلہ دیا گیا۔
اٹارنی جنرل سے پوچھا گیا کہ کیا ان چیمبر سماعت کے دوران کوئی گلے شکوے ہوئے۔
اٹارنی جنرل سوالات پر مسکراتے رہے۔
سوال کیا گیا کہ چیف جسٹس کیخلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہو سکتا ہے؟
اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے جواب دیا کہ نو کمنٹس۔