اہم خبریں متفرق خبریں

چیف جسٹس نے شریف برداران کے کس قریبی وکیل کو ملاقات کا پیغام بھیجا؟

اپریل 15, 2023 < 1 min

چیف جسٹس نے شریف برداران کے کس قریبی وکیل کو ملاقات کا پیغام بھیجا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے ملاقات کی ہے۔

صحافی عمران وسیم کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ روز چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔

سلمان اسلم بٹ سے جب سوال کیا گیا کہ ملاقات کس سلسلے میں ہوئی تو انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی تاہم بتایا کہ چیف صاحب نے ایک دو مرتبہ ملاقات کا پیغام بھیجاتھا۔

سلما ن اسلم بٹ نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں تھے تو چیف جسٹس سے ملنے چلے گئے۔

سلمان اسلم بٹ ن لیگ کے سابقہ دور حکومت میں اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں اور اُن کا شریف برادران کیساتھ قریبی تعلق ہے۔

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال حالیہ دنوں میں متنازع فیصلوں کے باعث خبروں میں ہیں اور انہوں نے عدالت میں اپنے ہم خیال سات ججوں سے مل کر ملکی پارلیمان کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے