کھیل

دوسرے ٹی20 میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست، بابر اعظم کا نیا ریکارڈ

اپریل 16, 2023 < 1 min

دوسرے ٹی20 میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست، بابر اعظم کا نیا ریکارڈ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 193 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز ہی بنا سکی۔ مارک چیپ مین 65 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے ایک بار پھر عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سنیچر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور ان کی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان نے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ بابر اعظم 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بابر اعظم ٹی20 میں سب سے زیادہ سینچریاں سکور کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

محمد رضوان 50 اور افتخار احمد 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے