اہم خبریں متفرق خبریں

صحافیوں کے بھیس میں حملہ آور، انڈیا میں سابق رکن پارلیمان کیمروں کے سامنے قتل

اپریل 16, 2023 < 1 min

صحافیوں کے بھیس میں حملہ آور، انڈیا میں سابق رکن پارلیمان کیمروں کے سامنے قتل

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں سابق ایم پی عتیق احمد اور ان کے بھائی کو کیمروں کے سامنے قتل کر دیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعہ سنیچر کی رات تقریباً 10 بجے اس وقت پیش آیا جب عتیق احمد جن کو متعدد فوجداری مقدمات کا سامنا تھا، کو پولیس حراست میں میڈیکل چیک اپ کے لیے پرایاگرج کے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا۔

عتیق احمد کے وکیل وجے مشرا نے این ڈی وی کو بتایا کہ اردگرد صحافی موجود تھے جو ان سے سوالات پوچھ رہے تھے اور پھر یکدم تین چار فائر ہوئے جس کے ساتھ ہی دونوں بھائی گر گئے۔

وکیل نے بتایا کہ ’میں ان کے قریب ہی کھڑا تھا جب ان پر نزدیک سے گولیاں چلائی گئیں۔‘

کینگسٹر قرار دیے جانے والے عتیق احمد کا بیٹا اسد دو روز قبل ہی اتر پردیش میں ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

واقعے کے بعد تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور صحافیوں کے بھیس میں آئے تھے۔

واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف صحافیوں سے چلتے ہوئے بات کر رہے ہیں کہ اچانک فائرنگ ہوتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں کو سروں میں گولیاں ماری گئیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک صحافی بھی زخمی ہوا۔

وزیراعلٰی یوگی ادتیاناتھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اس کے لیے جوڈیشل کمیشن بھی بنایا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے