اہم خبریں متفرق خبریں

نئی آڈیو کال لیک، عمران خان سے ملاقات کے ایک کروڑ کیوں؟

اپریل 18, 2023 < 1 min

نئی آڈیو کال لیک، عمران خان سے ملاقات کے ایک کروڑ کیوں؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں ہیکر نے تحریک انصاف کے ایک رہنما اور پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار میں گفتگو لیک کی ہے۔

لیک شُدہ آڈیو گفتگو کے ٹیپ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے امیدوار سے پارٹی ٹکٹ کے لیے ایک کروڑ روپے طلب کیے جا رہے ہیں۔

تحریک انصاف صوبہ پنجاب کے رہنما اعجاز چودھری کو کی گئی اس آڈیو کال میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند حلقہ پی پی 114 سے الیکشن لڑنے کی فرمائش کر رہے ہیں۔

اعجاز چودھری جواب میں کہتے ہیں کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دینا ہوگا جبکہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے مالی مدد الگ سے کی جا سکتی ہے۔


یہ لیک شدہ آڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین بھانت بھانت کے تبصرے کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے حامی حسبِ معمول اس کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے