پاکستان

بے قابو آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جا گھسا، 8 ہلاک

اپریل 23, 2023

بے قابو آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جا گھسا، 8 ہلاک

پنجاب کے ضلع لودھراں میں آئل ٹینکر سڑک کنارے خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جاگھسا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جان سے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسام بن اقبال کے مطابق حادثہ لودھراں کے علاقے کہروڑپکا چوک پرپیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خانہ بدوش قانونی کارروائی نہیں چاہتے تاہم حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے