پاکستان

غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل، لواحقین کا پولیس کارروائی سے انکار

اپریل 27, 2023

غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل، لواحقین کا پولیس کارروائی سے انکار

راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی جس کو خاوند نے قتل کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کو کزن رات گئے ملنے آیا جس کو خاوند نے دیکھا تو دونوں کو قتل کیا۔

مقتولین میں مردان کا رہائشی ارشاد اور لڑکی راحیمہ شامل ہیں۔

مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال منتقل کی گئیں، پولیس کی فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے۔

پولیس کے مطابق لواحقین نے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے اور لواحقین کے انکار کے باوجود پولیس قانونی کارروائی مکمل کرے گی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عرفان اللہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے