فوج مخالف بیان، عمران خان کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ نے فوج مخالف بیان پر درج ایک اور مقدمے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اُن کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
جمعے کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں عمران خان کی تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی گئی۔
ضمانت منظور کرنے کے بعد عدالت نے پولیس کو 3 مئی تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عمران خان اس سے قبل آٹھ کیسوں میں عبوری ضمانت پر ہیں.
عمران خان کا تھانہ رمنا میں درج کیس دیگر مقدمات کے ساتھ یکجا کر دیا گیا.
Array