پرویز الٰہی پچھلے دروازے سے فرار، دہشت گردی کا مقدمہ درج
رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران مزاحمت اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزام میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سمیت 50 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سنیچر کو لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیے گئے مقدمے کے مدعی محکمہ انسداد بدعنوانی کے انسپکٹر صفدر حسین ہیں۔
مقدمے کے مطابق ملزم پرویز الٰہی گھر والوں کے شور مچانے پر عقبی دروازے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق چھاپہ مار ٹیم کے اہلکاروں پر گھر کے اندر سے جلانے کی نیت کے ساتھ پیٹرول بم پھینکا گیا۔

