کسی کا بھائی کسی کی جان، 10 دن میں کتنے کروڑ کا بزنس؟
Reading Time: < 1 minuteسلمان خان کے مداحوں نے بالآخر اپنے سٹار کو اُمید افزا نتائج دکھا ہی دیے۔
اتوار کو سلمان خان کی نئی فلم -کسی کا بھائی کسی کی جان- نے ریلیز کے صرف 10 دن میں ایک سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔
فلم اب باضابطہ طور پر باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
گزشتہ چند برسوں سلمان خان کی فلمیں بڑی آمدنی میں ناکام رہیں تاہم یہ مووی اس بڑے سنگ میل کو جلد حاصل کرنے کے لیے تمام مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔
نئی فلم جس کو بڑے پیمانے پر مارکیٹ فیملی انٹرٹینر کے طور پر کیا جا رہا ہے، اجیت اسٹارر ویرم کا ریمیک ہے۔ جنوبی ہند کی وہ فلم بھی اپنے وقت میں باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔
حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے ہندی سینیما کی تاریخ میں ریکارڈ بزنس کر کے انڈسٹری میں نئی روح پھونکی ہے۔
Array