دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے ڈوبنے والے سات نوجوان نہ مل سکے
پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے ڈوبنے والے لاہور کے علاقے اچھرہ کے رہائشی 7 نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیم دریائے نیلم پہنچی ہے۔
جائے حادثہ کے قریب کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی ہے اور ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں کا نوسہری ڈیم میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
غوطہ خوروں نے دریائے نیلم کے مختلف ایریاز میں لاپتہ نوجوانوں کی تلاش کا کام جاری رکھا ہے۔
ریسکیورز نے دریائے کے مغربی کنارے کے ساتھ چلانہ چیک پوسٹ تک کے علاقے میں بھی تلاش کا کام کیا۔
جیپ گرنے کے بعد دو زخمیوں اور ایک مرنے والے کو نکال لیا گیا تھا۔

