عالمی خبریں

انڈین ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 23 ہزار شہری دربدر

مئی 8, 2023 2 min

انڈین ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 23 ہزار شہری دربدر

Reading Time: 2 minutes

انڈیا کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات اور تشدد کے باعث 23 ہزار کے قریب افراد علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈین فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقہ چھوڑنے والے افراد میں سے اب تک 23 ہزار شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور انہیں فوج کے کیمپوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کو صبح سات سے 10 بجے تک کرفیو میں نرمی کر دی گئی تھی، اتوار اور پیر کی درمیانی شب تشدد کا کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا۔

جمعے کو انڈیا کے شمال مغربی حصے میں واقع ریاست منی پور میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے تھے جس میں 54 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جمعے کی رات کو ہی ریاست کے اہم علاقوں میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تاہم اس کے بعد بھی تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری رہا۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پچھلے 24 گھنٹے کے دوران فوج نے نگرانی اور بعض دیگر علاقوں تک دستے پہنچانے کے اقدامات کیے ہیں جبکہ فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹر اور ڈرونز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔‘

بدھ کو پرتشدد واقعات کی شروعات اس وقت ہوئی جب مقامی قبائلی گروپس نے میٹی نامی نسلی گروپ کو ممکنہ طور پر قبائلی سٹیٹس دیے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

تاہم جلد ہی یہ احتجاج بے قابو ہو گیا اور ہجوم نے گھروں اور گاڑیوں پر حملے شروع کر دیے۔

فسادات پھوٹنے کے بعد حکام نے انٹرنیٹ بند کر دیا تھا جبکہ حالات پر قابو پانے کے لیے ’نہائیت ناگزیر صورتحال‘ میں دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صورت حال اب بھی پوری طرح کنٹرول میں نہیں ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے