درجنوں مقدمات میں مطلوب عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
قومی احتساب بیورو ںیب نے اعلامیے میں کہا ہے کہ عمران خان کو نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا گیا ہے.
اعلامیے کے مطابق نیب کے پاس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موجود تھے، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو جاری کئے گئے.
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین نیب نے عمران خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے، عمران خان پر کرپشن اور بدعنوانی کا الزام ہے.
نیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا،عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا.
قبل ازیں فواد چوہدری کے مطابق رینجرز نے اُن کو ہائیکورٹ سے حراست میں لیا ہے۔
فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ ہائیکورٹ کے شیشے توڑے گئے ہیں.
چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو مارا گیا ہے، میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہوں لیکن عمل نہ ہوا تو میں ہر ایک کے خلاف کارروائی کروں گا.
چیف جسٹس نے کہا کہ
میں وزیر داخلہ اور وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کروں گا.
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سیکٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل اٹارنی جنرل 15 منٹ میں پیش ہوں.

