تحریک انصاف کے کارکنوں کا لاہور کینٹ پر حملہ، کور کمانڈر کے گھر میں توڑ پھوڑ
عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور کینٹ پر حملہ کیا ہے اور کور کمانڈر کے گھر میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
منگل کو سینکڑوں مشتعل کارکنوں نے ڈنڈوں اور پتھروں سے مسلح ہو کر سڑکوں کا رُخ کیا۔
پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم شکیل احمدنے کہا ہے کہ لاہور میں رینجرز طلب کر لی گئی ہے۔
لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا لکھ دیا ہے، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی.
پولیس کی جانب سے کورکمانڈر ہاؤس کے باہر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی.
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے کارکنان پر امن اور پر امن ہیں ان کی شیلنگ کا مقابلہ کرنے لیے تیار ہیں ۔

