پاکستان

عمران خان احتساب عدالت میں پیش، 8 دن کا جسمانی ریمانڈ

مئی 10, 2023

عمران خان احتساب عدالت میں پیش، 8 دن کا جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیا ہے جہاں اُن سے تفتیش کی جائے گی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد کی پولیس لائن سے ملحقہ علاقے اور سڑک پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی۔

بدھ کی صبح اسلام آباد میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہی تاہم تعلیمی اداروں میں چھٹی دیے جانے کے سبب سڑکوں پر ٹریفک بہت کم تھی۔

دوپہر کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سری نگر ہائی وے پر پولیس کو نشانہ بنایا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے