دس گھنٹے سپریم کورٹ میں چھپے رہنے کے بعد فواد چوہدری گرفتار
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بدھ کی رات ساڑھے گیارہ بجے فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے بلوہ کرنے اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والے گروہ کو اُکسانے کے مقدمے میں حراست میں لیا۔
وہ تقریبا دس گھنٹے سے زیادہ وقت سپریم کورٹ کی بلڈنگ میں بیٹھے رہے اور باہر پولیس اہلکار اُن کے منتظر رہے۔
فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اُن کی گرفتاری روکنے کے لیے چیف جسٹس سے ملاقات کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔
قبل ازیں بدھ کی صبح عمران خان کی گرفتاری کے بعد توڑ پھوڑ اور جلاؤ گیراؤ پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے حراست میں لیا گیا۔

